۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 379699
17 اپریل 2022 - 20:32
Al-Aqsa

حوزہ/ فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب  صیہونیوں کو متنبہ کیا گیا کہ مسجد اقصی کی حرمت کو  پامال کرنا اور اس کے اندر قربانی کی صورت میں جنگ سابقہ قدس کی تلوار نامی جنگ سے زیادہ شدید اور خوفناک ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گذشتہ روز افراطی صیہونیوں کی جانب سے عید پسح اور قربانی کو مسجد اقصی کے احاطے میں کرنے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں نے پوری رات مسجد اقصی میں گزاری اور علی صبح جب صیہونی ریوڑ مسجد اقصی میں اسرائیلی اسپیشل فورس کی سربراہی میں داخل ہوئے تو فلسطینیوں نے ان کا راستہ روک لیا جس کے بعد اسرائیل فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان پتھراو اور آنسو گیس کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

جس سے ابھی تک 15 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اس وقت اسرائیلی فورسز اور افراطی صیہونیوں نے مسجد کے اندر موجود فلسطینیوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے جس کے بعد مسجد کے اسپیکر سے عوام اور مقاومت سے مدد طلب کی جا رہی ہے۔

جس کے بعد مسجد کے اطراف میں بھی فلسطینیوں کی آمد کے بعد حالات کشیدہ ہو گے اس سے پہلے بھی فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب صیہونیوں کو متنبہ کیا گیا کہ مسجد اقصی کی حرمت کو پامال کرنا اور اس کے اندر قربانی کی صورت میں جنگ سابقہ قدس کی تلوار نامی جنگ سے زیادہ شدید اور خوفناک ہو گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .